Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا،نواز شریف

مدینہ منورہ ... وزیر اعظم نواز شریف نے پیرکو مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔قبل ازیں مدینہ منورہ پہنچنے پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت انتہائی مثبت رہی ۔ دہشتگردی خلاف جنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد خوش آئند ہے۔ مغربی ممالک دہشتگردی کیخلاف صف آرا ہو رہے ہیں۔مسلم امہ کو بھی متحد ہونا ہوگا۔ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ افغانستان سے بھی کہتے ہیں وہ بھی اپنی سر زمین پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا۔ دہشتگردی کے باعث پاکستان کو 120 ارب کا نقصان ہوا اور ہزاروں افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

 

شیئر: