بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے جمعرات کے روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
عمران خان اور نواز شریف نے زندگی کا پہلا ٹیسٹ کون سا دیکھا؟Node ID: 776111
انہوں نے انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
34 برس کے بیٹر پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔
سنہ 2007 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ون ڈے کرکٹ کا ڈیبیو کرنے والے تمیم اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’یہ میرا اختتام ہے۔‘
’میں نے اپنا بہترین دیا ہے۔ میں نے بھرپور کوشش کی ہے۔ میں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔‘
یہاں پر حیران کن بات یہ ہے کہ تمیم اقبال نے انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان کے خلاف جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 7 اکتوبر سے دھرم شالہ میں شیڈول میچ سے کرے گی جہاں اُن کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔
Tamim Iqbal got emotional and tears in his eyes when he announced his retirement from international cricket.
An Icon from Bangladesh - The Legend. pic.twitter.com/ehrhtgMYKx
— CricketMAN2 (@ImTanujSingh) July 6, 2023