پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مطابق جمعرات کو کاہنہ کے علاقے میں ایک کارگو ڈرون گر گیا جس پر کئی کلو گرام منشیات رکھی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلوکی میں ایک گاؤں رسول پور کے قریب فضا میں اڑتا ڈرون گر گیا جس کی اطلاع شہریوں نے دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرون پر چھوٹے چھوٹے پیکٹ تھے جو گرنے کی وجہ سے پھٹ گئے۔
پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور منشیات اور ڈرون دونوں کو قبضے میں لے لیا۔
مزید پڑھیں
-
دبئی ایئرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکامNode ID: 769086
-
شہد کی مکھیوں کے چھتوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 777906