Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل اور فروخت کرنے کی کوششیں ناکام، کئی افراد گرفتار

تمام ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا کر مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے ریاض ریجن میں 67 ہزار نشہ آور اور ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے کےلیے تشہیر کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہواہے‘۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے جازان کی العارضہ کمشنری میں یمنی شہری کو گرفتار کرکے 15 کلو گرام حشیش برآمد کی ہے۔
جازان میں سرحدیمحافظوں نے دوران گشت الدایر گورنریٹ میں قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک شہری کو گرفتارکرلیا۔ قات گاڑی میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔
المزاحمیہ گورنریٹ میں نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش پر ایک شہری کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبصے سے اسلحہ اور بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
تمام ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: