اسلام آباد/کراچی ...ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادارے کی جانب طیاروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی منشیات ا سمگل کرنے کے متعلق سخت ایکشن لیاگیا ہے۔تمام طیاروں کی روانگی سے قبل مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ پیرکو4طیاروں کی تلاشی لی گئی ایک نے لندن کےلئے روانہ ہونا تھا۔اسلام آباد سے لندن کےلئے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 785 سے21 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔تلاشی کا عمل اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے سیکیورٹی کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ مکمل تلاشی کے بعد پرواز2 گھنٹے تاخیر سے لندن کےلئے روانہ ہوئی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں اس سمگلنگ مافیا کو بے نقاب کرنے کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔