جدہ (جاوید راہو ) پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی رہنما ملک محمد کاشف نے چوہدری محمد اکرم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت ملک منظور حسین اعوان نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزری کونسل او پی ایف کے ممبر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا ۔کمیونٹی جو مجھے عزت دے رہی ہے میں تمام دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں۔ پاکستان یوتھ کونسل جو مجھے عزت دے رہی اسے فراموش نہیں کرسکتا ۔ ملک منظور اعوان نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ او پی ایف کے چیئرمین نے چوہدری اکرم کا انتخاب کیا۔ پاکستان یوتھ کونسل ان کے شانہ بشانہ ہے۔ ملک کاشف اور میاں سہیل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تقریب کا اہتمام کیا ۔