Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک

انڈیا کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث دارالحکوکت دہلی میں سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع ریاست ہماچل پردیش اور اتر اکھنڈ میں شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہماچل پردیش، اتر اکھنڈ، جموں و کشمر اور پنجاب میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیابی ریلا آنے سے ایک پل ٹوٹ گیا تھا جبکہ متعدد بستیاں بہہ گئی تھیں۔
سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔
ریاست پنجاب سمیت شمالی ریاستوں اور دہلی میں سڑکیں اور گلیاں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
کچھ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے ربڑ کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے گھروں میں محصور لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں برسی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق یکم جون سے شروع ہونے والی مون سون کے بعد سے دہلی میں 112 فیصد، پنجاب میں 100 فیصد اور ہماچل پردیش میں معمول سے 70 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

شیئر: