بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
’جوان‘ کا ٹریلر پیر کی صبح یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے چند ہی گھنٹوں میں ایک کروڑ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔
ایکشن، تھرلر اور ڈائیلاگز سے بھرپور فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کو چار مختلف رُوپوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پولیس آفیسر کا کردار بھی نبھائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کون ہوں، کون نہیں، جاننے کے لیے ریڈی۔‘
Main kaun hoon, kaun nahin, jaanne ke liye, READY AH?
#JawanPrevue Out Now!
#Jawan releasing worldwide on 7th September 2023, in Hindi, Tamil & Telugu. https://t.co/6uL1EsSpBw— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 10, 2023
فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان خوب ایکشن کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ ٹریلر کے آخر میں اُنہیں 1962 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’بیس سال بعد‘ کے گانے ’بے قرار کر کے ہمیں یوں نہ جائیے‘ پر مزاحیہ انداز میں ٹرین کے اندر ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
’جوان‘ کے ٹریلر میں کنگ خان کے علاوہ جنوبی انڈیا کے اداکار وِجے سیتھوپاتھی، اداکارہ نائنتھرا، ثانیہ ملہوترا، پرِیا مانی اور سنیل گرووَر کو دیکھا گیا ہے، جبکہ فلم میں بالی وُڈ کی سٹار ادکارہ دپیکا پاڈوکون بھی خصوصی کیمیو کرتی نظر آئیں گی۔
ایٹلی کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی ’جوان‘ سات ستمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
دوسری جانب ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر کنگ خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد ’جوان‘ کے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹوئٹر ہینڈل حمبلی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ دو رُوپ تھیٹر میں تباہی مچا دیں گے۔‘
these two looks are gonna create rampage in theatres #JawanPrevue #Jawan pic.twitter.com/5jGJiOS1Gt
— ح (@hmmbly) July 10, 2023
ڈاکٹر نِیمو یادو تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’نہ پروپیگنڈا فلمیں ہیں، نہ اِن میں مذہبی تفریق ہے، نہ کسی کے لیے نفرت ہے، نہ فحش ڈائیلاگ ہیں، نہ پی آر ہے۔ صرف دنیا کو محظوظ کرنے لیے خالص تفریح ہے۔ یہ ہیں شاہ رخ خان۔‘
No propaganda movies
No religious bigotry
No hate for anyone
No filthy dialogues
No PRJust pure entertainment to entertain the world.
That’s SRK for you #JawanPrevue pic.twitter.com/WFoZUiAtdu
— Dr Nimo Yadav (@niiravmodi) July 10, 2023
ٹوئٹر ہیںڈل جسٹ اے فین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انہوں نے جوان کو اِس وجہ سے ملتوی کیا تھا کہ بالی وُڈ کو بہترین وی ایف ایکس، ایکشن مناظر، کلر گریڈنگ اور عکس بندی دے سکیں۔ شاہ رخ خان الگ ہی مقام پر لے کر جا رہے ہیں۔ اِس شعبے میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘
They postponed #Jawan to give Bollywood its cleanest VFX, Action Blocks, Top notch Color Grading, and Cinematography. #ShahRukhKhan taking it to the Next Level!
No one can beat @RedChilliesEnt in this department. Massss! #JawanPrevue #JawanTrailer pic.twitter.com/7OE3mspROB
— JUST A FAN. (@iamsrk_brk) July 10, 2023