Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : حجاج میں چھتریوں کی تقسیم

مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے 1200 چھتریاں حجاج میں تقسیم کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھنے کےلیے چھتریوں کی تقسیم کا عمل  جاری ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی بڑی تعداد اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرحجاج کرام مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں جبکہ بیشتروقت مسجد نبوی الشریف میں گزارتے ہیں۔
موسم گرما کے پیش نظرمسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھنے کےلیے وقتا فوقتا ان میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں۔
انتظامیہ کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ اب تک حجاج میں 1200 سے زیادہ چھتریاں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے ان دنوں مدینہ منورہ میں موسم شدید گرم ہے خاص طورپردوپہر کے وقت دھوپ کی تپش میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی حجاج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دھوپ کی تپش اور ’لو‘سے محفوظ رہنے کےلیے اپنے رہائشی مقامات سے باہر جاتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طورپرکریں علاوہ ازیں پانی اورٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

شیئر: