پاکستان کے صوبے پنجاب میں قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو مزید مون سون بارشوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔
منگل کو پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پنجاب میں 13 سے17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
موسم گرما میں ڈی ہائیڈریشن سے کیسے بچا جائے؟Node ID: 776536
بیان کے مطابق مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ ’تمام ادارے اور صوبے کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔ ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔‘
کل سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا pic.twitter.com/BjTgWMXD6h
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) July 11, 2023