Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی، فیکٹریوں کی تعداد بڑھ گئی

ان فیکٹریوں پر سرمائے کا تخمینہ 1.43 ٹریلین ریال سے زیادہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی حکام کے مطابق کیمیکل مصنوعات کی تیاری میں سرمایہ کاری نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد میں 2.86 فیصد اضافہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت صنعت اور معدنی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک صنعتی سہولتوں کی مجموعحی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 819 تک پہنچ گئی جو 2022 کے آخر میں 10 ہزار 518  تھی۔ ان فیکٹریوں پر سرمائے کا تخمینہ 1.43 ٹریلین ریال سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کیمیائی مصنوعات بنانے والے پلانٹس نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کیا۔ اس کے بعد دیگر غیر دھاتی معدنی مصنوعات بنانے والے اور بنیادی دھاتی فیکٹریاں ہیں۔
سعودی 2030 میں بیان کردہ اہداف کے مطابق مملکت نے تیل پر انحصار کو کم کرنے اور اپنے صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے 700 سے زیادہ ریگولیٹری تبدیلیاں کی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق  قومی فیکٹریاں تمام فنڈز کا 83.5 فیصد نکالتی ہیں۔ اس کے بعد 8.5 فیصد کے ساتھ غیر ملکی ملکیت والی فیکٹریاں اور  پھر مشترکہ ملکیت والی فیکٹریاں 8 فیصد ہیں۔
ریاض ریجن نے تقریباً چار ہزار 194  فیکٹریوں کی مجموعی تعداد کا سب سے بڑا فیصد ریکارڈ کیا۔ اس کے بعد مشرقی صوبے نے دو ہزار 476 کے ساتھ اور  پھر مکہ ریجن نے دو ہزار 68  کے ساتھ۔
اعداد و شمار کے مطابق چھوٹے کارخانے مجموعی طور پر سب سے بڑے فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں  جو پانچ ہزار 546  تک پہنچ گئے۔
اس کے بعد درمیانے درجے کی سہولتیں جس نے چار ہزار 341  اور پھر بڑے پلانٹس جنہوں نے مجموعی طور پر 824 ریکارڈ کیا۔
ان فیکٹریوں میں تقریباً سات لاکھ 25 ہزار 563  مزدور ہیں۔ ریاض تقریباً دو لاکھ 68 ہزار ملازمین کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد مشرقی صوبہ ہے جہاں ایک لاکھ 83 ہزار 193 مزدور کام کر رہے ہیں۔
الباحہ ریجن میں سب سے کم تعداد میں  ایک ہزار 605  کارکن رجسٹرڈ ہوئے۔
مشرقی ریجن نے فیکٹریوں میں 603 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی اور 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.3 فیصد کی تبدیلی کی شرح کے ساتھ قیادت کی۔
سعودی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے اس ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا کہ اس نے شعبے کو جدید بنانے کے لیے اپنے ’مستقبل کے کارخانے پروگرام‘ کے حصے کے طور پر سہولتوں کی دوسری قسط کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
اس انیشیٹو کا مقصد ایک مضبوط تکنیکی ماحولیاتی نظام قائم اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو جدید طریقوں اور اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ پروگرام تکنیکی ترقی کی مختلف سطحوں پر کام کرنے والی 260 لائسنس یافتہ فیکٹریوں کا جائزہ لے گا۔
ہر فیکٹری کے پاس 200 ملین ریال سے زیادہ کا مجاز سرمایہ ہو گا۔

شیئر: