برازیلیا.... میڈیکل سرجری دن بدن اتنی غیر معمولی ترقی کرتی جارہی ہے کہ پیچیدہ سے پیچیدہ آپریشن پورے اطمینان سے کئے جارہے ہیں اور اسکے خاطر خواہ نتائج کی تعداد بھی 80،82فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آ یا جب مقامی سرجنوں نے ایک انتہائی اہم اور تاریخی قسم کا آپریشن کرتے ہوئے کارلوس موریوٹی کا اس ہاتھ کا آپریشن کیا جو ایک مشین میں چلے جانے کی وجہ سے کٹ گیا تھا۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے عجیب و غریب تجربہ اس پر کیا کہ اس کے آپریشن شدہ ہاتھ کو اس کے پیٹ کے ساتھ سی دیا۔ تاکہ اسکے ہاتھ کے اوپری حصے پر گوشت چڑھے اور انگلیاں بھی نکل آئیں۔ وہ گزشتہ سال مارچ میں حادثے سے دوچار ہوا تھا اور اسکے بعد سے اب تک اسکے 3آپریشن ہوچکے ہیں۔تاہم اب انگلیاں باہر نکالنے کیلئے ا سے مزید ایک سے دو آپریشن کرانا پڑیں گے۔سرجنوں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسکی انگلیاں دوبارہ ضرور نکلیں گی ۔ ہوسکتا ہے کہ انگلیاں نکلنے میں اور ہاتھ کا زخم ٹھیک ہونے میں ایک سال کا وقت لگ جائے مگر ایسا ضرور ہوگا۔ میل آن لائن کو انٹرویو میں کارلوس نے بتایا کہ اب وہ ٹوتھ برش سے اپنے دانت بھی صاف کرسکتا ہے اورموبائل فون بھی استعمال کرنے کے قابل ہوگیا ہے حالانکہ آپریشن سے قبل اس نے سوچا نہیں تھا کہ وہ اس طرح صحتیاب ہوکر اپنے کام کرپائے گا۔