شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
جمعہ 14 جولائی 2023 22:31
علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو اپنے امریکی ہم منصب انتونی بلینکن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور انہیں مضبوط بنانے کی تدبیر کا جائزہ لیا۔
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں