امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
امریکی وزیرخارجہ نے اردن کے بعد خلیجی ممالک کا بھی دورہ کیا(فوٹو، العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا-
ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات اور دونوں ملکوں کی سٹراٹیجک شراکت پر تبادلہ خیال کیا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی چیلنجوں کے حوالے سے باہمی تعاون کے طور طریقوں کا بھی جائزہ لیا-
دریں اثنا ’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا نے غزہ میں اسرائیل اور حماس و دیگر فریقوں کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کی جبکہ فریقین کے درمیان مزید اشتعال انگیزی کے خطرات کو قابو کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا-
امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر غزہ میں ترقیاتی وانسانی کوششوں کی عالمی سرپرستی کی اہمیت اجاگر کی-
امریکی وزیرخارجہ نے اردنی دارالحکومت عمان کا دورے کے بعد کہا تھا کہ وہ آئندہ ایام میں خلیجی ممالک کے ساتھ مشاورت کریں گے-
غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد خطے میں تشدد میں کمی کے موضوع پر بات چیت کریں گے-
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے مصر کا دورے میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی تھی جبکہ دورہ قاہرہ سے قبل انہوں نے اسرائیلی صدر، وزیراعظم اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔