Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ اور گاڑی پر حملے میں ملوث دو شہریوں کو موت کی سزا 

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا تھا( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار پر فائرنگ اور سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر حملے میں ملوث دو مقامی شہریوں کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری علی بن صالح بن احمد آل جمعہ اور مسلم بن حسین بن حسن آل ابو شاہین نے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی اورسیکیورٹی فورس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا تھا۔ ملک میں بدامنی پھیلانے کےلیے اسلحہ بھی جمع کیا تھا‘۔  
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ علی بن صالح  نے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث دو افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپایا تھا۔ مسلم آل ابو شاہین نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو پناہ دی اور اس کا علاج بھی کرایا تھا‘۔ 
وزارت دخلہ نے کہا کہ’ دونوں ملزمان کو خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ مبینہ الزامات ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا ئی گئی تھی۔ متعلقہ عدالت نے فیصلے کی توثیق کی تھی‘۔
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا جس کے بعد اتوار 16 جولائی کو الشرقیہ میں فیصلہ نافذ کردیا گیا۔

شیئر: