مملکت میں آج کا موسم کیسا رہے گا ؟
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مملکت کے بعض ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی اوربلند مقامات پرکہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، عسیر اورجازان کے علاقوں میں گرد وغبار اورتیز ہوائیں چلیں گی۔ گرد وغبار کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے جنوبی اورمغربی پہاڑی علاقوں میں کہیں بلکی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
مشرقی ریج کے علاوہ مملکت کے وسطی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جہاں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ کے مطابق النماص ، بلقرن ، تنومہ ، بارق ، محایل ، ابھا ، احد رفیدہ ، الحرجہ ، خمیس مشیط ، سراۃ عبیدہ ، ظھران الجنوب میں شام 7 بجے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقے جن میں جدہ ، رابغ ، القنفذہ اوراللیث جبکہ مدینہ ریجن کے علاوے بدر، الرایس اورینبع میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کا سلسلہ شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
مملکت کے مشرقی ریجن کے علاقے دمام ، الخبر، الجبیل ، قطیف ، راس تنورہ ، الخفجی ، النعیریہ ، حفرالباطن ، الاحسا اوربقیق میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔