Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا انٹرپول کے’ ڈیجیٹل کرائم فائٹنگ انیشیٹو‘ کے لیے دس لاکھ یورو کا عطیہ 

سیکیورٹی چیک میں مدد کےلیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر انٹرپول)
سعودی عرب نے انٹرپول کے’ ڈیجیٹل کرائم فائٹنگ انیشیٹو‘ کے لیے دس لاکھ  یورو(1.12 ڈالر) کا عطیہ دیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے اس عطیے سے انٹرپول کے پروگرام (I.CORE) کو ڈیولپ کیا جائے گا۔
 ایئرپورٹ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی چیک میں مدد کےلیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششیں مضبوط ہوں گی۔ 
 فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈکوارٹر میں سعودی وزارت اخلہ کے نمائندے اور انٹرپول کے ڈائریکٹر جنرل کرنل عبدالملک بن ابراہیم آل صقیہ نے شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
سعودی عرب جرائم کے خاتمے اور مختلف شکل و صورت کی وارداتوں کی بیخ کنی کی مہم میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔
اس حوالے سے انٹرپول کا کردار اہم ہے۔ مملکت نے یہ عطیہ عالمی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کے تعاقب اور سرحد پار منظم جرائم کے انسداد کے سلسلے میں انٹرپول کی استعداد بڑھانے کے لیے دیا ہے۔ 

شیئر: