سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران انٹرپول کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں جرائم کے خاتمے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے انسداد کے سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
فریقین نے ڈیوس فورم 2023 کے ایجنڈے کے نمایاں موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مرداد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔