احمد آباد۔۔۔۔امتحانی ہال میں اپنی سیلفی بنانے والے طالب علم کو 2سال کیلئے امتحان دینے سے روک دیا گیا۔اس طالب علم نے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر بھی ڈال دی تھی۔ بورڈ حکام کو اس کی یہ حرکت اتنی بری لگی کہ انہوں نے اس کے امتحان دینے پر 2سال کی پابندی لگائی۔ 17سالہ لڑکا گیارہویں کلاس کا امتحان دے رہا تھا۔سی سی ٹی وی پراس کی حرکت دیکھنے کے بعد گجرات بورڈ کی تادیبی کمیٹی نے اسے والدین کے ہمراہ طلب کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لڑکا اپنی پینٹ کی پچھلی جیب سے موبائل فون نکالتا ہے ، کچھ سیلفیاں لیتا اور پھر امتحانی پرچہ حل کرنے میں لگ جاتا ہے۔