Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کی ایک اور زبان میں قرآن کے معانی و مطالب کا ترجمہ

  لیزجیئن داغستان کی زبانوں میں سے ایک ہے۔ بولنے والوں کی تعداد دس لاکھ ہے(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ نے روس کی ایک اور زبان لیزجیئن (Lezgian) زبان میں قرآن  کے معانی و مطالب کا ترجمہ شائع کیا ہے۔
 سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  لیزجیئن داغستان کی زبانوں میں سے ایک ہے۔ اسے بولنے والوں کی تعداد دس لاکھ ہے۔
لیزجیئن بولنے والے داغستان کے جنوب مشرق آذربائیجان کےشمال، ترکیہ، ترکمانستان، ازبکستان اور قازقستان کے مختلف علاقوں میں بسے ہوئے ہیں۔ 
وزارت اسلامی امور نے کہا  کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کے معانی و مطالب کے ترجمے تیار کرنے اور ان کی اشاعت کا پروگرام چلا رہا ہے۔ 
کمپلیکس کا مشن یہ ہے کہ غیرعرب مسلمانوں ک میں قرآن فہمی کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کیا جائے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد اشاعت قرآن اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجموں کے منصوبے کی سرپرستی کررہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کنگ فہد کمپلیکس کی منتظم اعلی ہے۔ 

شیئر: