سعودی عرب میں آج سب سے زیادہ گرمی کہاں ہو گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ الاحسا شہر میں گرمی سب سے زیادہ ہوگی جہاں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں کم سے کم درجہ حرارت ابھا شہرمیں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 20 ڈگری رہے گا۔
دیگرشہروں کے حوالے سے موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ دمام اورالدھنا میں درجہ حرارت 49 ڈگری ، حفر الباطن میں 48 ، الصمان اورالخرج میں 47 ڈگری رہے گا۔
مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ ، ریاض ، وادی الدواسر اورالمجمعہ میں 46 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت ابھا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 20 ڈگری جبکہ الباحہ میں 22، طریف میں 23 ، القریات 24 اورنجران میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔
ہوا میں نمی کا تناسب الوجہ ، جازان اورینبع میں ریکارڈ کیا گیا جہاں نمی 95 سے 80 فیصد ہوگی۔
دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز نے لوگوں کو کہا ہے کہ گرم موسم میں ہلکے رنگوں کے کپڑے استعمال کیے جائیں۔
گہرے رنگ کے کپڑے گرمی کو جذب کرتے ہیں جبکہ ہلکے رنگ یا سفید لباس سورج کی شعاوں کو جذب نہیں کرتے جس سے گرمی کا احساس زیادہ نہیں ہوتا۔