Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع کے پیٹرول سٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

شہری دفاع نے موقع پر ٹیم روانہ کردی تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
ینبع کمشنری کے پیٹرول پمپ میں جمعے کو  لگنے والی  آگ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔
اخبار  24 کے  مطابق محکمہ شہری دفاع نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں  جائے وقوعہ پر بھیج دیں۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ  ’پیٹرول سٹیشن پر واقع ایک تجارتی مرکز میں آگ لگی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا‘۔
شہری دفاع نے بتایا کہ ’آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: