Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیمز بانڈ ہیروراجر مور چل بسے

 لندن... جیمز بانڈ سیریز کے برطانوی اداکار راجر مور دنیا میں نہیں رہے۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا ۔آخری رسومات مناکو میں ادا کی جائیں گی۔ راجر مور نے جیمز بانڈ سیریز کی 7 فلموں میں جاسوس کا کردار ادا کیا۔ان میں لو اینڈ لیٹ ڈائی اور دی اسپائی ہو لوڈ می شامل ہیں۔راجر مور کو سماجی خدمات پر برطانوی حکومت نے 2013 میں سرکا خطاب بھی دیا ۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ساتھ 12 سال تک کام کیا۔ 

 

شیئر: