Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے ریڈ زون میں 31 جولائی تک موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد پولیس کے مطابق ’پابندی سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں لگائی گئی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد میں پولیس نے 12 محرم (31 جولائی) تک ریڈ زون میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں اسلام پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ریڈ زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ریڈ زون میں داخلے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تین مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔’
پولیس کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈ زون میں موٹرسائیکل لے کر داخل نہ ہوں۔
اس سے قبل اسلام آباد کے اندر غیر ملکی سفارت خانوں تک شہریوں کو لانے اور لے جانے کے لیے بھی بس شٹل سروس چلائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک بس شٹل سروس اسلام آباد سے مری تک بھی چلائی جا رہی ہے۔

شیئر: