Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل اور فروخت کرنے کی کئی کوششیں ناکام

ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق تبوک ریجن میں سرحدی محافطوں نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کرلی وہ اپنے فارم کو حشیش کی تشہیر کےلیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے حدود شمالیہ ریجن میں چار شہریوں کو گرفتار کرکے نشہ آور گولیاں اور حشیش برآمد کرلی ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوا ہے۔
جازان ریجن میں پولیس نے سرحدی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے ایک یمنی شہری کو حراست میں لے کر حشیش اور نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
جازان ریجن کے علاقے العارضہ میں سرحدی محافظوں نے دوران گشت 60 کلو گرام قات( نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول الشرقیہ ریجن میں سری لنکا کے ایک شہری کو منیشات کی تشہیر کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔
تمام ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: