مدینہ سے اپنے ممالک روانہ ہونے والے حجاج کی تعداد چار لاکھ 18 ہزارہے( فوٹو: ایس پی اے)
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جمعے تک مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد پانچ لاکھ 80 ہزار 580 ہو گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرہورٹ کے ذریعے اپنے ممالک روانہ ہونے والے حجاج کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار 734 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعے کو مدینہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد 22 ہزار 718 رہی جبکہ پہلے سے موجود 28 ہزار 113 حجاج جمعے کو مدینہ منورہ سے اپنے ملکوں کو روانہ ہوئے۔
علاوہ ازیں مختلف قومیتوں کے ایک لاکھ 61 ہزار 750 حجاج اب بھی مدینہ میں موجود ہیں۔ ہوٹلوں میں رہائش کی شرح 45 فیصد تک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہزار 689 حجاج نے مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے۔