Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی طالب علم کی طرف سے استاد کے لیے قیمتی گاڑی کا تحفہ

طالب علم نے 30 سال قبل تعلیم حاصل کی تھی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
یمنی استاد فاروق الظرافی کو ان کے ایک طالب علم نے قیمتی تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا۔ 30 برس قبل طالبعلم ان کا شاگرد رہا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فاروق الظرافی نے بتایا کہ ’ایک شخص نے اپنا نام بتائے بغیر فیس بک پر مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 30 برس قبل وہ میرا شاگرد رہا تھا۔ اس نے مجھے لیکسس گاڑی کا تحفہ دے کر حیرت زدہ کر دیا۔‘
یمنی استاد کا کہنا تھا کہ ’ 30 برس قبل میں نے اس طالب علم  کوجب وہ بیمارتھا  اسے صنعا کے ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ جہاں اس کا ہنگامی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگیا تھا۔‘
یمنی استاد نے بتایا کہ ’آپریشن اور صحت یابی کے بعد طالبعلم سے رابطہ نہیں رہا تھا۔‘
فاروق الظرافی نے کہا کہ ’اس دوران اس طالب علم مجھے اب تک یاد رکھے ہوئے تھا۔‘
 ’شاگرد نے ملاقات کر کے بتایا کہ وہ سعودی عرب اور ترکیہ میں متعدد کمپنیوں اور فیکٹریوں کا مالک بن چکا ہے اور مجھے تحفہ دینا چاہتا ہے۔‘
’مجھے 20 ملین یمنی ریال مالیت کی لیکسس کار تحفے کے طور پر پیش کی۔‘
یمنی استاد نے اپنے طالب علم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکوں گا کیونکہ اب  ملازمت نہیں کرتا اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ اتنا قیمتی تحفہ لیتے ہوئے  تردد محسوس ہو رہا تھا۔  تحفہ قبول کرنے سے انکار کیا تو طالب علم نے کہا کہ میں قسم کھا چکا ہوں کہ آپ کو یہ تحفہ دے کر رہوں گا اور یہ کہہ کر وہ زارو قطار رونے لگا۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: