Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

ہیتھرو ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کا ڈیٹا جمع کرنے والے بین الاقوامی ادارے ’او اے جی‘ نے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جولائی 2023 کی شیڈولڈ بین الاقوامی پروازوں کی نشستوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق او اے جی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے شیڈولڈ بین الاقوامی پروازوں کی نشستوں کی مجموعی تعداد جولائی 2023 کے دوران 49 لاکھ سے زیادہ رہی۔ گزشتہ ماہ جون میں شیڈولڈ پروازوں کی نشستوں کی مجموعی تعداد 4.63 ملین تھی۔ 6 فیصد شرح نمو ہوئی۔‘
او اے جی نے رپورٹ  میں کہا ہے کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے بھی زبردست شرح نمو ریکارڈ کرا رہا ہے۔‘
او اے جی کا کہنا ہے کہ ’جولائی 2023 کے دوران بین الاقوامی پروازوں کے حوالے  سے دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔‘
واضح رہے کہ او اے جی کی رپورٹ کے مطابق ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے دوسرے مصروف ترین انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہیتھرو (لندن) کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ گنجائش کا مالک ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی نشستوں کی تعداد4.1 ملین ریکارڈ کی گئی۔‘
رپورٹ کے مطابق ’ہالینڈ کا ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ 3.45 ملین شیڈولڈ نشستوں سے تیسرے اور فرانس کا چارلس ڈیگال ایئرپورٹ 30 لاکھ  شیڈولڈ نشستوں سے چوتھے نمبر پر ہے۔‘
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: