Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیٹ بینک نے ایکسچیج کمپنیز کو کیش ڈالر منگوانے کی اجازت دے دی

سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالر کارگو سروس کے ذریعے نقد ڈالر امپورٹ کر سکتی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیوں کو کیش کی صورت میں ڈالر منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے منگل کو یہ سرکلر جاری کیا گیا۔
سٹیٹ بینک نے یہ اقدام ملک کی ڈالر کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اٹھایا ہے۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالر کارگو سروس کے ذریعے نقد ڈالر امپورٹ کر سکتی ہیں۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ایکسچینج کمپنیز کرنسی ایکسپورٹ کی مد میں 50 فیصد نقد ڈالر منگوا سکتی ہیں۔ اور یہ اجازت 31 دسمبر 2023 تک ہو گی۔‘
’ایکسچیبج کمپنیز ٹیلی گرافک ٹراسفر کے علاوہ شمپنٹ کے 50فیصد حصے کے مطابق نقد ڈالر منگوانے کی مجاز ہوں گی۔‘
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ ’ایکسچیبج کمپنیز کا ڈالر امپورٹ کرنا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سٹیٹ بینک کا ایکسچینج کمپنیوں کو نقد ڈالر امپورٹ کرنے کا سرکلر ڈالر کی قلت کو دور کرے گا۔‘

شیئر: