جازان ریجن میں 255 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جمعہ 28 جولائی 2023 23:34
نجران میں ایک شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے الزام میں گرفتارکیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 255 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
جازان کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 135 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے ) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
نجران کے علاقے میں ایک شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے الزام میں گرفتارکیا گیا۔
ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے الباحہ کے علاقے میں ایک غیر ملکی کو منشیات کی تشہر پر حراست میں لیا۔
ایتھوپیا کا باشندہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا۔