ریاض میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے نشہ آور گولیاں برآمد، آٹھ غیر ملکی گرفتار
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے ایک لاکھ 55 ہزار878 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے بیان میں کہا کہ’ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں نشہ آور گولیوں کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
’نشہ آور گولیاں ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں‘۔
محکمہ انسداد منشیات نے آٹھ غیرملکی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں پانچ کا تعلق سوڈان، دو کا شام اور ایک کا پاکستان سے ہے۔
تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔