سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سابق قبائلی علاقے باجوڑ میں جے یو آئی( ف) کے ایک اجتماع میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارات خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کے دنیا میں کہیں بھی تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیے جانے کے موقف کو دہرایا۔
سعودی عرب نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعہ پر ہم پاکستان اور اس کے برادرعوم کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
وزارت نے بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور پاکستان کے برادرعوم سے تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔