کوئٹہ.. بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے سوراب میں کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افسران زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔