Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ کے الاطاولہ میلے میں ’المقناۃ‘ روٹی کی مقبولیت

روٹی کی تیاری کا منظر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
باحہ ریجن کے ’الاطاولہ میلے‘ کے شائقین یہاں کی خاص روایتی روٹی ’المقناۃ‘ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے رہن سہن، کھانے پینے اور گفت و شنید نیز لباس کے حوالے سے اپنے اپنے طور طریقے اور رسم و رواج ہیں۔ 

اس حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

باحہ ریجن کے الاطاولہ میلے میں المقناۃ روٹی کی تیاری کا منظر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
باحہ  کے الاطاولہ میلے میں آنے والے شائقین بڑی دلچسپی سے المقناۃ روٹی کی تیاری کا منظر دیکھتے ہیں۔ یہ گندم کے آٹے سے تیار ہوتی ہے۔

روٹی گندم کے آٹے سے خاص طریقے سے تیار ہوتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

آٹا گوندھ کر معمولی موٹائی والے بڑے سنگی توے پر ڈالا جاتا۔ آگ جلا کر توے پر روٹی رکھ کر اسے ڈھکن کے ذریعے ڈھانپ دیا جاتا ہے جسے مقامی زبان میں المشھف کہتے ہیں جو مٹی یا لوہے کا ہوتا ہے۔ اس کے اوپر راکھ اور کوئلے رکھے جاتے ہیں۔ آگ جلائی جاتی ہے اور روٹی تیار ہونے پر مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے۔ 
مقامی باشندے اپنی سخاوت کے مظاہرے کے لیے بڑے سے بڑے  سائز کی المقناۃ روٹی تیار کرنے میں ایک  دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: