Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل پر مملکت کی سیاحت کرنے والا سعودی جوڑا

سعودی جوڑے نے بتایا کہ وہ مملکت کے تیس علاقوں کے سفر پر ہیں (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی سیاح عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ رشا موٹرسائیکل پر سعودی عرب کی سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔ 
انہوں نے الاخباریہ کو انٹرویو میں اپنی مہم جوئی کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ وہ مملکت کے تیس علاقوں کے سفر پر ہیں۔
 عبدالعزیز نے بتایا کہ ’وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب کی سیاحت کر رہے ہیں۔‘
سعودی سیاح کی اہلیہ رشا نے بتایا کہ ’انہوں نے طائف کی سیر الھدا علاقے سے شروع کی۔ الھدا اور الشفا کے  درمیان سات روز گزارے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’الھدا پہنچتے ہی مقامی باشندوں نے ہمارا پرجوش خیر مقدم کیا۔‘
ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ملنے آئے۔ اہل طائف نے اپنی فیاضی اور سخاوت کا مظاہرہ کیا جبکہ موسم گرما میں معتدل موسم نے لطف دوبالا کر دیا۔
سعودی شہری عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ ’طائف کے ایک ریزورٹ میں قیام کیا۔ وہاں ٹھنڈ اچھی خاصی تھی۔‘
’الشفا میں بھی جانا ہوا۔ وہاں بھی موسم ٹھنڈا تھا۔ خوبصورت موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔‘
رشا کا کہنا تھا کہ ’اس سے قبل ہم النماص کمشنری گئے تھے وہاں سے کئی کمشنریوں سے ہوتے ہوئے طائف پہنچے۔‘
’بنی مالک کمشنری کے سحر آفریں مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہاں کئی ایسی چیزیں دیکھیں اور سمجھیں جو ہمیں پہلے سے معلوم نہیں تھیں۔‘
’بنی مالک کمشنری بادام کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں کاشتکار ہل چلانے کے لیے گائے سے کام لیتے ہیں۔ یہ ہمیں پہلے سے معلوم نہیں تھا۔‘

شیئر: