سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی رات پیرس میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے نامزدگی کے حوالے سے سعودی عرب کی سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ہے۔
بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنزو جو اس نمائش کا انعقاد کرتا ہے اس کے 179 رکن ممالک کے نمائندے تقریب میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
عرب نیوز اورالاخباریہ کے مطابق یہ استقبالیہ تقریب ایکسپو کی میزبانی کےلیے ممالک کی نامزدگی کے طریقہ کار کا ایک اہم حصہ ہے۔
اس کا مقصد عالمی ایونٹ کی میزبانی کےلیے ریاض کی تیاری اورمنصوبہ بندی کا اجاگر کرنا تھا۔
یاد رہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030 کے میزبان ملک کے انتخاب کےلیے ووٹنگ اس سال نومبر میں ہوگی۔
ایکسپو 2030 کی میزبانی کی دوڑ میں ریاض کے ساتھ کورین سٹی پوسان، یوکرینی شہر اوڈیسا اور اٹلی کا روم شامل ہیں۔
ریاض ایکسپو 2030 کے لیے یکم اکتوبر 2030 کی تاریخ تجویز کی گئی ہے جو مارچ 2031 تک جاری رہے گا۔
یہ چینی کیلنڈر کے نئے سال، کرسمس اور رمضان کے ساتھ آرہا ہے۔ علاوہ ازیں یہی ایکسپو نمائشوں کی نگراں بین الاقوامی ایجنسی کی سو ویں سالگرہ کا بھی وقت ہے۔
سمو #ولي_العهد رئيس #مجلس_الوزراء يشارك في حفل استقبال المملكة الرسمي لترشح الرياض لاستضافة إكسبو 2030، المقام في العاصمة الفرنسية باريس.https://t.co/KsgTAALnjQ#ولي_العهد_في_حفل_EXPO#واس pic.twitter.com/KDaK364vb2
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 19, 2023