Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوخ رنگ اور بیل بُوٹے، پاکستان کا ’چلتا پھرتا‘ آرٹ

پاکستان میں شوخ رنگوں اور منفرد نقش و نگار اور بیل بوٹوں سے سجے ٹرک جب سڑک سے گزرتے ہیں تو دیکھنے والے متوجہ ضرور ہوتے ہیں۔

پشاور میں رواں سال 23 جولائی کو ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پینٹرز نے ٹرکوں کو مختلف ڈیزائنوں سے سجایا۔ اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹرز نے کمال مہارت سے کہیں خوشنما بیل بُوٹے بنائے ہیں تو کہیں پرندے کو پینٹ کیا ہے اور کہیں منفرد انداز میں عبارت بھی تحریر ہے۔

ٹرکوں پر جانوروں اور پرندوں کی تصاویر، پھول پتیوں اور مختلف نقش و نگار کی یہ پینٹنگ ’ٹرک آرٹ‘ کہلاتی ہے جو اب پاکستان کی پہچان بن چکی ہے۔

ایک وقت تھا کہ پاکستان میں ٹرک آرٹ صرف رکشوں اور ٹرکوں کے لیے ہی مخصوص تھا لیکن جب سے عالمی سطح پر اسے پذیرائی ملنے لگی تو اب شاہراؤں، ریستورانوں، گاڑیوں، کپڑوں یہاں تک کہ برتنوں پر بھی یہ آرٹ نظر آنے لگا۔

شیئر: