Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا آکسفورڈ یونیورسٹی کے مصنوعی ذہانت سمر کیمپ میں شامل

15 نمایاں انڈرگریجویٹ طلبا کو کیمپ کے لیے نامزد کیا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی یونیورسٹیوں کے 15 نمایاں انڈرگریجویٹ جنہیں یونیورسٹیوں کے نتائج کی بنیاد پر نامزد کیا گیا تھا برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے سمر کیمپ کی تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے لیے سمر کیمپ کا آغاز سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج کے سمر پروگرام کے تعاون سے کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق انڈرگریجویٹس آٹھ ہفتوں کے عرصے میں مصنوعی ذہانت میں تعلیمی پروگراموں کی ایک سیریز میں شرکت کریں گے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کا پروگرام کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) کے موجودہ پروگرام کی تکمیل کرتا ہے۔
سمر کیمپ ان تین میں سے ایک ہے جو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے کیمپسز کے درمیان انڈرگریجویٹس اور سیکنڈری طلبا کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
کیمپ کا مقصد قدرتی زبان کی پروسیسنگ میں طلبا کی مہارتوں کو بڑھانا اور گرافیکل انٹیلی جنس نیٹ ورکس کے بارے میں سیکھنا بھی ہے۔
کیمپ کا آغاز سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کاؤسٹ کے تعاون سے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

شیئر: