پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ورلڈ یوتھ فٹ بال کپ ’ناروے کپ‘ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل یوتھ فٹبال لیگ ’ناروے کپ‘ میں اپنی رنر اپ پوزیشن برقرار رکھی۔
فائنل میں کپتان طفیل شینواری، احمد رضا اور فیصل نے پانچ پانچ جبکہ وہاب نے چار گول کیے۔
عبید اللہ نے تین گول کیے جس کے بعد بالترتیب عابد علی، عدیل، آصف علی، محمد علی اور شمیر علی نے ایک ایک گول کیا۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ کی ناقابل شکست ٹیم قرار پائی۔
ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی رنر اپ پوزیشن پر جشن منایا۔ فائنل کے موقع پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
پاکستانی سکواڈ میں طفیل شنواری، فیصل، شمر علی، سعود؛ مڈ فیلڈرز: عبدالوہاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا۔ دفاعی: محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر؛ گول کیپر: عبداللہ اور ساحل شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم قطر میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی ہے اور ناروے کپ 2015 میں دوسری جبکہ ناروے کپ 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔