ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 128 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو کولمبو میں ہونے والے میچ میں انڈین ٹیم 353 رنز کے تعاقب میں 40 ویں اوور میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ابھشیک شرما 61 اور یش ڈھل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں
-
’شرمناک حرکت‘، آئی سی سی ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کیوں نہیں؟Node ID: 781161
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تین جبکہ محمد وسیم، مہران ممتاز اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں پر 108 رنز بنائے۔
طیب طاہر کے علاوہ صاحب زادہ فرحان نے 65 جبکہ صائم ایوب نے 59 رنز سکور کیے۔
Enjoy the Tayyab Tahir blitz at Premadasa. pic.twitter.com/3zfUjc4ptk
— Shafqat Shabbir (@Chefkat23) July 23, 2023