Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سونے کے نرخوں میں کمی، زیورات اور سکوں کی طلب بڑھنے لگی

گزشتہ دو ہفتوں میں مجموعی کمی فی گرام 6 درہم تک پہنچ گئی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی میں گولڈ گروپ نے کہا ہے کہ’ سال رواں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی ساختہ سونے کے زیورات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ گروپ کا کہنا ہے کہ’ اندرون ملک تیار کیے جانے والے زیورات میں اضافہ ہورہا ہے۔ زیورات کا پچاس فیصد دبئی میں تیار ہورہا ہے‘۔ 
گولڈ گروپ کا کہنا ہے کہ ’دبئی میں گولڈ شورومز کی تعداد میں بیس فیصد سے زیادہ  اضافہ ہوا ہے‘۔
’اس کی بڑی وجہ زیورات کی طلب میں ہونے والا مسلسل اضافہ ہے۔ نئی گولڈ مارکیٹس اور گولڈ شورومز کھل رہے ہیں‘۔ 
علاوہ ازیں امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹیوں میں مختلف قیراط کے سونے کے نرخوں میں فی گرام 2.25 سے 3 درہم تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امارات میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں مجموعی کمی فی گرام 6 درہم تک پہنچ گئی جبکہ سونے کے سکوں کی مانگ بڑھی ہے۔

شیئر: