Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میلہ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث کیوں؟

دن کو ہیلی کاپٹرز اور غباروں کے ذریعے سیر اور رات کو ڈرون شو ہو رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
العلا میلے 2023 کے دوران رنگ برنگے 60 غباروں نے دلکش قدرتی مناظر کا حسن دوبالا کر دیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق العلا سعودی عرب کے شمال میں واقع ہے۔ تاریخی عجائبات کے حوالے سے مشہور ہے۔ رنگ برنگے غباروں سے العلا کا آسمان آنے والے شائقین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ 
گرم ہوا والے 60 رنگ برنگے غباروں سے العلا کے عجائبات کی سیر ایک مختلف قسم کی مہم جوئی ہے۔ اس میں حصہ لینے والے اس حوالے سے اپنے مشاہدات اور تجربات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ 
العلا میلہ 26 اپریل کو شروع ہوا ہے اور 13مئی تک جاری رہے گا، اس دوران مختلف پروگرام ہو رہے ہیں۔
دن کے وقت ہیلی کاپٹرز اور غباروں کے ذریعے تاریخی اور قدرتی مناظر کی سیر جبکہ رات کو ڈرونز شو ہو رہے ہیں۔ یہاں آنے والے شائقین دونوں پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ 

شیئر: