اردن کے ولی عہد کی اہلیہ سمیت انٹرنیشنل باسکٹ بال کپ میں شرکت
اردن کے ولی عہد کی اہلیہ سمیت انٹرنیشنل باسکٹ بال کپ میں شرکت
منگل 8 اگست 2023 15:53
اردن کے نوبیاہتا شاہی جوڑے نے سٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ فوٹو انسٹاگرام
اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین نے کنگ عبداللہ دوم انٹرنیشنل باسکٹ بال کپ کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نوبیاہتا جوڑے نے سٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کیا، اردن نے میکسیکو کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر لی۔
یکم جون 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہزادے اور شہزادی نے اس موقع پر سیاہ ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جس پر جھنڈے کے رنگوں سے مزین قومی نشان بنا ہوا تھا۔
میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ٹیم کے ساتھ تصوایر بھی بنوائیں۔
اس سے قبل اردن کے شاہی جوڑے کی تصاویر جولائی میں سامنے آئی تھیں جب اردن کی شہزادی عالیہ بنت الحسین نے انسٹاگرام پر شہزادے اور شہزادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
شہزادہ حسین اپنی اہلیہ شہزادی رجوۃ کے ساتھ شہزادی عالیہ بن الحسین کے بیٹے طلال الصالح کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر شہزادی رجوۃ نے گلابی رنگ کا شاندار پھول دار پرنٹ والا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔