Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکہ رانیہ کی شہزادی رجوۃ کے ساتھ سن ویلی کانفرنس میں شرکت کی تصاویر

اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ، رجوۃ حسین اور شہزادہ حسین خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
اردن کی ملکہ رانیہ نے جمعرات کو انسٹاگرام پر امریکہ میں سن ویلی کانفرنس میں اپنے اہل خانہ  کے دورے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم سے جون میں شادی کے بعد شہزادی رجوۃ الحسین نے خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر دو ہفتے قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی رجوۃ نے  نیلے رنگ کے آرام دہ لباس کا انتخاب کیا ہے جس کے ساتھ کالے رنگ کا چوڑا بیلٹ ہے اور سفید رنگ کے جوتے پہن رکھے ہیں۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ اور ولی عہد شہزادہ حسین بھی نیلے لباس میں ملبوس خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ولی عہد شہزادہ حسین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی سعودی نژاد دلہن رجوۃ  کی ایک پرسکون اور مسکراتی ہوئی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ ان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام درج تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ میری اور ر جوۃ کی جانب سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد۔

شادی کے موقع پر رجوۃ حسین نے معروف لبنانی فیشن ڈیزائنر کا تیار کردہ سفید گاؤن پہنا تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

قبل ازیں شہزادہ حسین بن عبداللہ کی یکم جون کو انتہائی دھوم دھام سے شادی انجام پائی تھی، جس میں رجوۃ حسین کے شادی کے لباس کی سوشل میڈیا پر پذیرائی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ شادی کے موقع پر رجوۃ  حسین  نے معروف لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صاب کا تیار کردہ ایک کلاسک سفید گاؤن پہنا تھا۔

شیئر: