Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوسیڈ کار پلانٹ کا افتتاح سعودی عرب میں آئندہ ماہ

پلانٹ کے 55 فیصد ملازم سعودی ہوں گے (فائل فوٹو: العربیہ نیٹ)
مشرق وسطیٰ میں لوسیڈ کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ’ستمبر کے آخر میں لوسیڈ پلانٹ کا افتتاح ہوگا۔‘
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ ’ لوسیڈ پلانٹ امریکہ کے باہر کمپنی کا دوسرا ہوگا۔ یہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم کیا گیا ہے۔‘
فیصل سلطان نے توجہ دلائی کہ ’مملکت میں پلانٹ کے 55 فیصد ملازم سعودی ہوں گے۔ افرادی قوت میں متعدد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کارکن بھی شامل ہوں گے۔‘
فیصل سلطان نے بتایا کہ ’’لوسیڈ ایئر‘ کار کی اسمبلنگ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ہوگی۔ تیار ہونے والی گاڑیاں سعودی عرب کے اندر اور باہر فروخت کی جائیں گی۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: