سعودی عرب میں چھ آرام دہ سپا اور مساج سنٹرز کے بارے میں جانیے
جمعرات 10 اگست 2023 19:57
اس سپا پر ہائیڈرو تھراپی کے ذریعے علاج اسے دوسروں سے منفرد بناتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جب آپ ان پرسکون مساج سنٹرز میں سے کسی ایک پر جاتے ہیں تو آرام کرنے اور دوبارہ سے جوان نظر آنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
المناحل سپا

ریاض میں قائم یہ سپا یہاں آنے والوں کے لیے سکون، آرام اور خوشی کا باعث ہے۔ یہاں پر مختلف قسم کے سیشنز آنے والوں کو دوبارہ سے متحرک کر دیتے ہیں۔
الفیصلیہ سپا

ریاض میں واقع اس سپا پر ہائیڈرو تھراپی کے ذریعے علاج اسے دوسروں سے منفرد بناتا ہے۔ اس کے احاطے میں ایک خوبصورت انڈور پول بھی ہے۔
دی سول سپا

ریاض میں قائم یہ سپا ایوارڈ یافتہ ہے یہاں پر ہائیڈرو تھراپی، مساج اور سٹیم باتھ کے علاوہ سکربس، فیشلز اور مینیس اور پیڈیز کی سہولیات بھی پیش کی جاتی ہیں۔
شنگریلا سپا

جسمانی تھکاوٹ دور کرنے اور توانائی بحال کرنے کے لیے مختلف طریقے رائج کئے گئے ہیں، جدہ میں قائم اس سپا میں طریقہ علاج کے ساتھ ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے ڈھائی گھنٹے کا سیشن کیا جاتا ہے۔
ایوینیا اور سیبا سپا

جدہ میں قائم پارک حیات میں 2.5 ایکڑ خطے پر بنایا گیا یہ منفرد سپا آرام اور پرسکون ماحول میں مساج سے پہلے یہاں ہائیڈرو تھراپی علاج بھی میسر ہے۔
ریڈیسن ہوٹل اینڈ اپارٹمنٹس

دمام انڈسٹریل سٹی کے معروف ہوٹل میں قائم اس سپا میں تربیت یافتہ ماہرین آپ کو مکمل آرام کی سہولیات پیش کرنے کے لیے موجود ہیں۔