Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں اور قات ضبط

جازان .... جازان ریجن میں گشتی دستوں نے 2مختلف مقامات سے قات اور نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اسمگلروں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ جازان شہر کے باہر تلاشی کے دوران ایک30سالہ نوجوان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اسکی گاڑی سے قات کی 24گانٹھیں برآمد ہوئیں۔ ایک اور مقام پر گاڑی سے سفر کرنے والے 2نوجوانوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔ انکے قبضے سے 675نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔ دونوں کو پکڑ کر متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا۔

شیئر: