Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے مملکت کے کونسے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے؟

مدینہ منورہ، ریاض ریجن اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر 12 اگست سے آئندہ  ہفتے کے آخر تک مشرقی ریجن، ریاض، قصیم، شمالی حدود اور مدینہ منورہ ریجنوں کے  متعدد مقامات پر شدید گرمی ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں انتہائی درجہ حرارت 46 سے  48 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  جمعرات کو سعودی عرب کا گرم ترین شہرالاحسا رہا جہاں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد 47 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے قیصومہ دوسرے نمبر پر رہا
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ چار شہر دمام، رفحا، شرورہ اور وادی الدواسر ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
 

شیئر: