Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقے گرم، عسیر ریجن میں ژالہ باری

عسیر ریجن سعودی عرب کے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے کئی شہروں میں جہاں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں ابھا شہر میں موسم خوشگوار ہے اور بوندا باندی ہورہی ہے۔ 
العربیہ کے مطابق عسیر ریجن میں ژالہ باری کے بعد السودہ پہاڑ کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا۔ 
سوشل میڈیا پر عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش اور السودہ کے پہاڑی علاقوں اور قریوں میں ژالہ باری کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ہیں۔ 
سعودی فوٹو گرافر سعید آل مشھور نے السودہ میں ژالہ باری اور وہاں پرکشش قدرتی مناظر کے وڈیو کلپ اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ 
عسیر ریجن میں ہونے والی ژالہ باری سے وہاں موجود سیاح لطف اندوز ہوئے۔ مملکت کے مختلف علاقوں اور خلیجی ممالک سے سیاح بڑی تعداد میں عسیر ریجن کا رخ کر رہے ہیں۔
عسیر ریجن سعودی عرب کے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے۔

شیئر: