مملکت کے بیشتر علاقے اتوار کو گرمی کی لپیٹ میں رہے
اتوار کو جدہ میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار کو مملکت کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ ’القیصومہ، دمام، الاحسا، قصیم اور مدینہ منورہ میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق ریاض، رفحا اور وادی الدواسر میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ جبکہ عرعر و تبوک میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا‘۔
واضح رہے کہ جمعے اور سنیچر کو دمام میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو جدہ میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیات کے مرکز نے توقع ظاہر کی کہ پیر کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں 44 اور جدہ میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں